کیا نیتا امبانی دنیا کا سب سے مہنگا پانی پیتی ہیں؟
بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی اپنے شاہانہ طرز زندگی کےلیے دنیا بھر میں شہرت رکھتی ہیں۔
حال ہی میں انکشاف ہوا ہے کہ ایشیاء کی امیر ترین شخصیات میں شامل مکیش امبانی کی اہلیہ کا پینے کا پانی بھی انتہائی قیمتی ہے، جی ہاں نیتا امبانی کی پینے کے پانی کی ایک بوتل کی قیمت 49 لاکھ بھارتی روپے یعنی 60 ہزار ڈالر ہے۔
مالی سال 25-2024 کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا
تفصیلات کے مطابق نیتا امبانی جو پانی پیتی ہیں اسے Acqua di Cristallo Tributo a Modigliani کہا جاتا ہے۔
دنیا کے اس مہنگے ترین پانی ’ایکوا دی کرسٹالو‘ کا پورا نام Acqua di Cristallo Tributo a Modigliani ہے جسے معروف ڈیزائنر فرنینڈو الٹامیرانو نے اطالوی فن کار امادیو موڈیگلیانی کے ‘ہیڈ آف وومین’ کے مجسمے کو خراج تحسین پیش کرنے کےلیے ڈیزائن کیا تھا۔
یہ خاص اور مہنگا ترین پانی 3 قدرتی ذرائع سے حاصل کیا جاتا ہے پانی کا ایک حصہ فرانس میں موجود ایک چشمے سے حاصل کیا جاتا ہے، دوسرا حصہ فجی میں ایک چشمہ اور تیسرا حصہ آئس لینڈ کے ٹھنڈے گلیشیئر سے حاصل کیاجاتا ہے۔ 750 ملی لیٹر پانی کی بوتل بنانے کےلیے24 قیراط سونے کا استعمال کیا جاتا ہے، جب کہ پانی کی تیاری میں 5 گرام سونا بھی شامل کیا جاتا ہے۔
تاہم جہاں ’ایکوا دی کرسٹالو‘ برانڈ کے پانی پر بحث ہورہی ہے وہیں معلوم ہوا ہے کہ جس تصویر میں نیتا امبانی کو یہ پیتے دکھایا گیا ہے وہ تصویر جعلی ہے۔