پاکستان میں غربت کی شرح بڑھ کر28.9فیصد تک پہنچ گئی

قومی اقتصادی سروے 26-2025 میں پاکستان میں غربت کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو بڑھ کر 28.9 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
سروے کے مطابق شہروں کی نسبت دیہاتی علاقوں میں غربت زیادہ بڑھی ہے اس طرح ہر 100 میں سے تقریباً 29 شہری خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔
قومی اقتصادی سروے 26-2025 میں بتایا گیا ہے کہ ماہانہ 8 ہزار 483 روپے کمانے والا شہری غربت کی لکیر سے اوپر شمار کیا جاتا ہے جو کہ 30.5 امریکی ڈالر کے مساوی ہے۔
علاقائی اعداد و شمار کے مطابق دیہی علاقوں میں غربت کی شرح 36.2 فیصد اور شہری علاقوں میں یہ 17.4 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، صوبوں کی سطح پر صورت حال کے مطابق سب سے زیادہ غربت بلوچستان میں 47 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

Back to top button