اپوزیشن جماعتوں کا بجٹ سیشن کا بائیکاٹ نہ کرنےکا فیصلہ

اپوزیشن جماعتوں نےکل بجٹ سیشن کا بائیکاٹ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں راجہ ناصر عباس اور تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی۔
اجلاس میں کل ہونے والے بجٹ سیشن کا بائیکاٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور احتجاج کیا جائےگا۔
اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات اور ان کی رہائی کا مطالبہ ہر صورت برقرار رکھا جائے گا اور ملاقات نہ ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے بھی کہا تھا کہ عدالتی احکامات کے باوجود 34 ہفتے سے ملاقات نہیں کرائی گئی،سپیکر قومی اسمبلی اس متعلق رولنگ جاری کریں۔
سپیکر قومی اسمبلی نے کہا اگر بانی عمران خان اس ایوان کے رکن ہوتے تو پروڈکشن آرڈر جاری کردیتے، 3 بار حکومت اپوزیشن کو ایک میز پر بٹھایا مگر آپ لوگ نہیں آتے۔
