فیفافٹبال ورلڈکپ،بلاول بھٹو برازیل کے فین نکلے،پیغام شیئرکردیا

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو برازیل کے فین نکلے،فیافٹبال ورلڈکپ کےآغاز پراپناپیغام سوشل میڈیا پرشیئرکردیا۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ویڈیو پیغام میں عالمی کپ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فٹبال کے متوالوں کو لیاری کے انٹرنیشنل فٹبال سٹیڈیم میں بڑی سکرین پر عالمی کپ کے مقابلے دیکھنے کی دعوت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے یہ اقدام کیا گیا ہے کہ لیاری کے انٹرنیشنل فٹبال سٹیڈیم میں شائقین کے لیے بڑی سکرین لگا دی گئی ہے۔

کراچی کے انٹرنیشنل  فٹبال سٹیڈیم لیاری  میں فٹبال کے متوالوں کے لیے ایک دیو ہیکل سکرین نصب کی گئی ہے جس میں افتتاحی تقریب سمیت عالمی کپ کے تمام میچز اور اختتامی تقریب دکھانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

صدیق گوٹھ ملیر اور کلری کے علاقے علی محمد محلہ اور سیفی لین سمیت دیگر مقامات پر بھی بڑی سکرین لگائی گئی ہیں۔

Back to top button