پنجاب بھر میں کاروبار کیلئےنئے اوقات کارکانوٹیفیکشن جاری

توانائی بچت مہم کے تحت پنجاب بھر میں کاروبار کےلیے نئے اوقات جاری کردیے گئے۔کریانہ سٹورز، گروسری سٹورز کاٹائم ایک گھنٹہ بڑھادیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کریانہ سٹورز، گروسری سٹورز اور شادی ہالز رات 10 بجے بند ہوں گے۔شاپنگ مالز، بازار اورمارکیٹیں رات 9 بجے بند ہوں گی جبکہ ریسٹورنٹس، کیفے، سینما اور فوڈ آؤٹ لیٹس رات 11 بجے بند ہوں گے۔

ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری سروسز کو پابندیوں سے استثنیٰ دیدی گئی، پھل و سبزی فروش دکانیں بھی رات 11 بجے تک کاروبار کر سکیں گی۔ہسپتال، کلینکس، میڈیکل سٹورز اور لیبارٹریز پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے۔

پیٹرول پمپس، سی این جی سٹیشنز اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز کھلے رہیں گے۔بیکریز، تندور، دودھ اور ڈیری شاپس پر نئے اوقات کار کا اطلاق نہیں ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جمز، سپورٹس سہولیات اور پیڈل کورٹس، آئی ٹی کمپنیوں اور کال سینٹرز کو بھی استثنیٰ دے دیا گیا۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے نوٹیفکیشن فوری نافذ العمل کرتے ہوئے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

Back to top button