بحیرہ عمان میں بھارتی آئل ٹینکر پرامریکی فضائیہ کاحملہ،3افرادہلاک

امریکی ائیرفورس نے بحیرہ عمان میں بھارتی آئل ٹینکر  پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں جہاز پر سوار 3 بھارتی بھی ہلاک ہوگئے۔

امریکی فوج آبنائے ہرمز کے گرد ناکہ بندی برقرار رکھے ہوئےہے اور ایسے میں امریکی فضائیہ نے ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے والے  ایک آئل ٹینکر کو بحیرہ عمان میں فضائی حملہ کرکے ناکارہ بنادیا۔

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈنے کل  اس حملے کی تصدیق کی تھی اور بتایا تھا کہ  امریکی طیارے نے جہاز کے انجن روم کو نشانہ بنایا کیونکہ عملہ امریکی فورسز کی جانب سے بار بار دی گئی ہدایات پر عمل کرنے میں ناکام رہا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ایک بھارتی جہاز تھا جس پر سوار 28 افراد کے عملے میں سے 24 بھارتی شہری تھے جن میں سے 3 افراد جو حملے کے بعد سے لاپتا تھے اب ان کے ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے اور یہ بھارتی شہری ہیں۔

دوسری جانب بھارت نے بحیرۂ عمان میں آئل ٹینکر حملے پر نئی دہلی میں امریکی مشن کے نائب سربراہ کو طلب کرلیا جس میں آئل ٹینکر پر امریکی حملے کے خلاف باضابطہ طور پر اپنا شدید احتجاج بھی ریکارڈ کرایا۔

Back to top button