دورنگوں والےنایاب سیب نے توجہ حاصل کرلی

نیوزی لینڈ کے ایک پھل و سبزیوں کے سٹور میں ایک نایاب اور عجیب الخلقت سیب کی جھلک دیکھنے کے لیے شوقین افراد کا رش لگ گیا، اس کی وجہ یہ ہے کہ سیب آدھا سرخ اور آدھا پیلا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس سیب کا رنگ تقریباً بالکل درمیان سے دو حصوں میں تقسیم ہے، مئی کے وسط میں یہ سرخ اور اچھے معیار کے رس دار، میٹھے، خستہ اور خوش ذائقہ سیبوں کے ایک کھیپ میں سے ملا۔ یہ کھیپ سن شائن کارنر مارکیٹ میں پہنچی تھی، جو نیوزی لینڈ کے شہر کرائس چرچ کے مضفاتی علاقے مائر یہاؤ میں واقع ہے۔

اس نایاب اور عجیب الخلقت سیب کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ ہر دس لاکھ پھلوں میں سے ایک سے بھی کم میں پایا جاتا ہے۔ اس کی وجہ ایک جینیاتی تبدیلی ہوتی ہے۔ اس تبدیلی کی وجہ سے سیب ایسے خلیات سے بنتا ہے جو دو مختلف جینیاتی پس منظر رکھتے ہیں۔

Back to top button