معروف اداکارہ صنم سعید کاتنقید کرنیوالوں کو کرارہ جواب

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید نے اپنی ظاہری شکل و صورت پر تنقید کرنے والوں کو دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں کلاسک پاکستانی چہرہ ہوں۔

صنم سعید نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔

پروگرام کے دوران جب اداکارہ سے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے بارے میں پوچھا گیا تو جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے سوشل میڈیا پر بہت کم تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے، زیادہ سے زیادہ لوگوں نے مجھ ’کوجی‘ بولا ہے۔

جس پر میزبان نے انہیں بتایا کہ ’کوجی‘ کا مطلب ہوتا ہے کہ ’آپ خوبصورت نہیں ہیں‘۔

میزبان کی وضاحت سن کر صنم سعید نے کہا کہ اگر لوگ ایسا سمجھتے ہیں تو اس میں میرا تو کوئی ہاتھ نہیں ہے، میں جیسی بھی ہوں، مجھے اللّٰہ نے بنایا ہے تو آپ اپنے رب کی تخیلق کے بارے میں اس طرح کی بات کر رہے ہیں۔

Back to top button