میکسیکو میں فیفا ورلڈ کپ کا میلہ سج گیا

میکسیکو سٹی میں رنگا رنگ تقریب کے ساتھ فیفا ورلڈ کپ  کا  عالمی فٹ بال کا میلہ سج گیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر پی ایف ایف سید محسن گیلانی کی قیادت میں  دو رکنی پاکستانی وفد نے بھی فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب اور آفیشل ڈنر میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

صدر میکسیکو کے مطابق افتتاحی تقریب میں دنیا بھر کی فٹ بال قیادت نے شرکت کی۔ تاریخ کے سب سے بڑے عالمی ایونٹ کی میزبانی یادگار اور مثالی انداز میں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ  کو تاریخی طور پر کامیاب بنانے کے لیے تمام تر وسائل اور کوششیں بروئے کار لائیں گے۔

دوسری جانب فیفا صدر جیانی انفینٹینو نے شاندار افتتاحی تقریب اور غیر معمولی عزم پر صدر میکسیکو سے اظہارِ تشکرکیا۔ فیفا صدر نے ورلڈ کپ کے شریک میزبان ممالک امریکہ اور کینیڈا کا بھی شاندار انتظامات پر شکریہ ادا کیا۔

فیفا ورلڈ کپ کے موقع پر پاکستانی وفد کی دیگر ممالک کی فٹ بال ایسوسی ایشنز کے حکام سے اہم ملاقاتیں ہوئیں۔

صدر پی ایف ایف سید محسن گیلانی کی عالمی فٹ بال قیادت سے باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

Back to top button