ملک میں بجلی کی طلب میں کمی کے باوجود لوڈشیڈنگ سلسلہ جاری

گزشتہ برس کے مقابلے رواں برس ملک بھر میں بجلی کی طلب میں 5 ہزار سے زائد میگاواٹ کی کمی واقع ہوئی ہے۔ تاہم اس کے باوجود بجلی کا شارٹ فال بھی برقرار ہے جس کی وجہ سے عوام لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا ہیں۔
متنازع ٹوئٹ: پی ٹی آئی نے ایف آئی اے میں طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
ان دنوں گزشتہ سال بجلی کی طلب 28 ہزار میگا واٹ تک تھی جب کہ رواں سال مئی میں طلب کم ہو کر 23 ہزار میگاواٹ پر پہنچ چکی ہے، پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی طلب 23 ہزار میگاواٹ ہے جب کہ صرف 18 میگاواٹ بجلی دستیاب ہے۔ طلب میں کمی کے باوجود بھی چار ہزار میگاواٹ بجلی کا شارٹ فال برقرار ہے۔
