لندن پولیس نے قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملے کا کیس بند کردیا

لندن پولیس نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر مبینہ حملے کا کیس بند کر دیا ہے۔

سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سفارتی گاڑی پر مڈل ٹیمپل پر مبینہ حملے کےبعد پاکستانی ہائی کمیشن نے پولیس کو شکایت درج کرائی تھی۔

پاکستانی دفتر خارجہ نے ہائی کمیشن کو ہدایت کی تھی کہ واقعےکی فوٹیج کا جائزہ لےکر ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔

پاکستان ہائی کمیشن نے واقعہ کےحوالے سے تمام دستیاب شواہد پولیس کو فراہم کیےتھے لیکن پولیس نے کہاکہ واقعے میں کسی کے زخمی نہ ہونےاور کوئی دوسرا نقصان نہ ہونےکے سبب وہ کسی بھی شخص پر فرد جرم عائد نہیں کرسکتی۔

حکومت پاکستان نے اس واقعے میں مبینہ طور پر ملوث 23 افراد کے پاسپورٹ منسوخ کرکے ان کےنام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیے تھے۔

 گورنر خیبرپختونخوا کی میزبانی میں ہونیوالی اےپی سی کا اعلامیہ جاری

 

خیال رہےکہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو مڈل ٹیمپل کا بینچر بنانے کی تقریب کےموقع پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے احتجاج کیاگیا،ملیکہ بخاری، ذلفی بخاری، اظہرمشوانی و دیگر نے مظاہرین سے خطاب کیاتھا۔

تقریب سے باہر نکلتےہوئے پی ٹی آئی کارکنوں نے ان کی گاڑی پر حملہ کیااور مکے برساتے رہے۔

Back to top button