گورنر خیبرپختونخوا کی میزبانی میں ہونیوالی اےپی سی کا اعلامیہ جاری

پشاور میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی میزبانی میں ہونےوالی آل پارٹیز کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
آل پارٹیز کانفرنس میں خیبرپختونخواکےمالی اورسیاسی مفادات کیلئےسیاسی اور ٹیکنیکل کمیٹی قائم کرنےکافیصلہ ہوا،کمیٹیاں تمام اسٹیک ہولڈرزکےساتھ بات چیت کریں گی۔
اعلامیہ میں کہاگیا کہ مرکزی اورصوبائی حکومت خیبرپختونخوامیں امن کے قیام میں ناکام دکھائی دےرہی ہیں، کرم میں فسادات کی آگ میں200 سے زائد جانیں ضائع ہوئیں جبکہ گزشتہ ماہ 70سےزائد سکیورٹی اہلکارشہید ہوئے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ فوری11واں این ایف سی ایوارڈ اور ضم اضلاع کیلئےمختص3 فیصد واجب الادا رقم جاری کی جائے۔
اےپی سی نےپرامن پشتونوں کودوسرےصوبوں اوردارالحکومت اسلام آباد میں بےجاتنگ نہ کرنےکا بھی مطالبہ کیا۔
خیال رہےکہ پاکستان تحریک انصاف نےگورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی کی طلب کردہ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنےکااعلان کیا تھا۔