وزیراعظم کی فلسطینی سفیر کو مکمل حمایت کی یقین دہانی

وزیراعظم شہبازشریف سے فلسطینی سفیر کی ملاقات، منصفانہ جدوجہد کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف نےاقوام عالم کی جانب سےاسرائیل کا سخت احتساب نہ ہونےپرشدید تشویش کا اظہار کرتےہوئےغزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی اور مقبوضہ علاقوں میں مصیبت زدہ فلسطینی عوام کیلئےانسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی بلاروک ٹوک فراہمی کامطالبہ کیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سےپاکستان میں فلسطین کےسفیر ڈاکٹر زبیر محمد حمد اللہ زید نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔
فلسطینی سفیر کا خیرمقدم کرتےہوئےوزیراعظم نےفلسطینی عوام کے حق خودارادیت، آزادی اور انصاف کےحصول کیلئےان کی منصفانہ جدوجہد کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کااعادہ کیا۔
وزیراعظم نے اقوام عالم کی جانب سےاسرائیل کا سخت احتساب نہ ہونےپرشدید تشویش کا اظہار کیا اور غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی اورمقبوضہ علاقوں میں مصیبت زدہ فلسطینی عوام کیلئےانسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی بلا روک ٹوک فراہمی کے مطالبے کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم نےفلسطینی سفیرکو یقین دلایا کہ پوری پاکستانی قوم بہادر فلسطینی عوام کےساتھ کھڑی ہےاوران کی ہرممکن حمایت جاری رکھے گی۔
فلسطینی سفیرڈاکٹر زبیر محمد حمد اللہ زید نےفلسطین کےعوام کی موجودہ مشکلات میں پاکستان کی ثابت قدم حمایت کےساتھ ساتھ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کےاصولی مؤقف کو سراہا۔
انہوں نےوزیراعظم کی ذاتی قیادت اور فلسطین کے لیے حمایت کےساتھ ساتھ انتہائی ضروری انسانی امداد فراہم کرنےاورفلسطینی میڈیکل طلباءکو پاکستان میں تعلیم مکمل کرنےکیلئےوظائف کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔
