سعودی عرب نےپاکستان کیلئے3ارب ڈالرکےڈپازٹ کی مدت بڑھادی

سعودی عرب نےپاکستان کو دیے گئے3ارب ڈالرکے ڈپازٹ کو ایک سال کیلئےرول اوور کردیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کےترجمان کی جانب سےجاری اعلامیےکےمطابق پاکستانی معیشت کی معاونت کےلیےسعودی عرب نے3 ارب امریکی ڈالرکےڈپازٹ کی مدت میں توسیع کر دی۔
ایس ایف ڈینے مملکت سعودی عرب کی جانب سے5 دسمبر2024 کو میچور ہونے والے 3 ارب امریکی ڈالرکےڈپازٹ کی مدت میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی ہے۔
اعلامیے کے مطابق یہ رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع کرائی گئی تھی، ڈپازٹ کی مدت میں یہ توسیع مملکت سعودی عرب کی جانب سےاسلامی جمہوریہ پاکستان کو فراہم کردہ مسلسل حمایت کا حصہ ہے۔
اعلامیےمیں کہا گیا ہے کہ اس توسیع سےپاکستان کےزرمبادلہ کےذخائرکومضبوط کرنے اور ملک کی معاشی ترقی اورخوشحالی میں مدد ملے گی۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق3 ارب امریکی ڈالرزکے ڈپازٹ کامعاہدہ سب سےپہلے2021 میں ایس ایف ڈی کےساتھ دستخط کیا گیا تھا۔اس کے بعد2022اور2023 میں شاہی احکامات کےتحت اس میں توسیع کی گئی، جو دونوں برادرممالک کے درمیان قریبی تعلقات کا عکاس ہے۔