اداکارہ مدیحہ رضوی، ثنا جاوید کے دفاع میں بول پڑیں

معروف اداکارہ مدیحہ رضوی پی ایس ایل 9 کے میچ میں شعیب ملک کی اہلیہ ثنا جاوید پر آوازیں کسنے والوں پر برس پڑیں، 18 فروری اتوار کو ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ملتان سلطانز کیخلاف میچ میں اپنے شوہر شعیب ملک کو سپورٹ کرنےکیلئے ان کی اہلیہ ثنا جاوید بھی اسٹیڈیم میں نظر آئیں، میچ کے دوران سٹیڈیم میں موجود تماشائیوں نے ثنا جاوید کو دیکھ کر ’ثانیہ مرزا‘ کے نعرے لگائے جس پر ثنا جاوید کچھ پریشان نظر آئیں تاہم انہوں نے بظاہر خود کو قابو میں رکھا، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ثنا جاوید کو ثانیہ مرزا کے نعرے لگانے والے تماشائیوں کی طرف متوجہ ہوتے ہوئے غصے میں دیکھا گیا۔
