مدارس رجسٹریشن کا مسئلہ  جلدحل ہوجائےگا،رانا ثنا اللہ

 وزیراعظم کے مشیر  رانا ثنا اللہ کا کہناہےکہ  مدارس رجسٹریشن کا مسئلہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں حل ہو جائے گا۔احتجاج کی نوبت نہیں آئے گی۔

 فیصل آباد میں جلسےسےخطاب کرتےہوئےرانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر  بہت جھوٹ گھڑا، فلسطینیوں کی میتوں کو اپنےکارکنوں کا بتایا، اسکولوں میں مخالفین کےبچوں کونشانہ بنانےپراکسایا گیا،گالی گلوچ، احتجاج اور افراتفری کی سیاست اب بھی جاری رکھی ہوئی ہے، ملک میں ایسی سیاست کی گنجائش نہیں ہے۔

 رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ  نوجوان نسل کو صرف یہ سکھایا گیا کہ مخالف کو دیکھ کر گالی دیں، ایک صوبے میں ان کوحکومت ملی ہےتوتین بار اسلام آباد پرحملہ آور ہوئے،پنجاب آج بھی خدمت کی سیاست پریقین رکھتا ہے، خیبرپختونخوا میں ان کی حکومت کی وجہ سےلوگ ان کےساتھ آئے۔

وزیراعظم کے مشیررانا ثنا اللہ کا کہناتھا کہ سوشل میڈیا اورجھوٹ کے پروپیگنڈے نے اسلام آباد میں ان کا بیڑا غرق کیا،ایک آدمی کا قتل بھی سنگین نقصان تھا مگر انہوں نے جعلی ویڈیوز سے پروپیگنڈا کیا، سیکڑوں لوگ مارے جانےکے دعوے سے اب 12 ہلاکتوں  پرآگئے،کوئی یقین نہیں کرتا۔

راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ  مریم نواز نے سیاست  میں نیا رنگ اختیار کیا ہے، پورا فوکس عام آدمی پر ہے، اس مہنگائی کے ہم ذمہ دارنہیں ہیں، 2018 کے بعد اگلے 4 سال میں ملک کے حالات خراب ہوئے، آنے والےدنوں میں لوگوں کے لیےآسانیاں ہوں گی، اچھی خبریں ہوں گی۔

Back to top button