تھائی لینڈ کے 8 سرحدی اضلاع میں مارشل لا نافذ

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان گزشتہ روز شروع ہونے والی سرحدی جھڑپوں کے بعد تھائی لینڈ نے 8 سرحدی اضلاع میں مارشل لا نافذ کر دیا ہے۔

تھائی فوج کی بارڈر ڈیفنس کمانڈ کے کمانڈر، اپیچارٹ ساپراسیٹ نے ایک بیان میں کہا کہ صوبہ چنتھابوری کے سات اور صوبہ تراٹ کے ایک ضلع میں مارشل لا نافذ کر دیا گیا ہے تاکہ حالات پر قابو پایا جا سکے اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

تھائی لینڈ کے قائم مقام وزیراعظم، پھمتھم وچھایا چھائی نے کمبوڈین فوج کے ساتھ بڑھتی ہوئی سرحدی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حالات پر قابو نہ پایا گیا تو یہ جھڑپیں باقاعدہ جنگ کا رخ اختیار کر سکتی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، دونوں ممالک کے درمیان جھڑپوں میں اب تک کم از کم 16 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔

 فلسطینی ریاست کی حمایت پر امریکا کا یونیسکو سے علیحدگی کا اعلان

سرحدی کشیدگی کے نتیجے میں تھائی لینڈ کے متاثرہ علاقوں سے تقریباً ایک لاکھ افراد محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کر چکے ہیں، جبکہ کمبوڈیا میں بھی کم از کم 10 ہزار افراد کو سرحدی علاقوں سے منتقل کر دیا گیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، دونوں ممالک کے درمیان ماضی میں بھی سرحدی تنازعات سامنے آتے رہے ہیں، تاہم حالیہ جھڑپیں سنگین نوعیت کی دکھائی دیتی ہیں، جس کے باعث خطے میں انسانی بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

Back to top button