دنیا بھر میں یوم شہداء کشمیر آج منا یا جا رہا ہے

دنیا بھر میں کشمیری آج یومِ شہداء کشمیر عقیدت اور احترام سے منا رہے ہیں۔
13 جولائی 1931 کو سری نگر میں ڈوگرہ راج کے ظلم کے خلاف اذان کے احترام میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے 22 کشمیریوں کی قربانی کو یاد کرنے کے لیے یہ دن ہر سال منایا جاتا ہے۔
یومِ شہداء کشمیر: بھارت نے ثالثی کا دروازہ خود بند کیا، وزیر داخلہ
اس موقع پر صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کشمیری عوام جس جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہیں، وہ ان 22 شہداء کی لازوال قربانیوں کا تسلسل ہے۔ پاکستان کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی جرات، حوصلے اور قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے یومِ شہداء کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ دن کشمیری مسلمانوں کی استقامت، مزاحمت اور غیر متزلزل عزم کی یاد دہانی کراتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، جموں و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔
