مریم نفیس کی بولڈ لباس میں تصاویروائرل،صارفین کی تنقید

اداکارہ مریم نفیس کو لندن میں سیر سپاٹوں کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے پر تنقید کا سامنا ہے۔

اداکارہ نے حال ہی میں شوہر کے ہمراہ لندن میں کرائے گئے فوٹوشوٹ کی تصاویر شیئر کیں، جس میں انہیں شہر کے مختلف مقامات پر مختلف انداز دکھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

تصاویر میں اداکارہ مریم نفیس بولڈ لباس میں دکھائی دیتی ہیں،  اداکارہ نے مختصر پینٹ پہن رکھی ہے، جس وجہ سے سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کردہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جہاں صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ پر تنقید کرتے ہوئے تبصرے کئےکہ شاید لندن میں پینٹ پہننا ممنوع ہے۔

کچھ افراد نے اداکارہ کی جانب سے اس طرح تصاویر کو شیئر کرنے کو توجہ حاصل کرنے کا بہانا قرار دیا اور لکھا کہ اداکارہ مریم نفیس پاکستان میں اچھی خاصی ہوتی ہیں لیکن لندن جاتے ہی ایسی ہوجاتی ہیں۔

Back to top button