جنگ بندی معاہدہ،رہاکئےجانیوالےفلسطینی قیدیوں کی فہرست جاری

اسرائیل کی وزارت انصاف نےغزہ جنگ بندی معاہدےکےتحت رہا کیےجانےوالے فلسطینی قیدیوں کی فہرست جاری کردی۔

اسرائیل وزارت انصاف کی فہرست735فلسطینی قیدیوں پرمشتمل ہےجس میں الفتح کے اہم رہنما مروان برغوثی اورزکریاالزبیدی کےنام بھی شامل ہیں۔

فہرست میں ایسےقیدی بھی شامل ہیں جنھیں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے لیکن جنگ بندی معاہدےکےتحت انہیں33 اسرائیلیوں کےبدلےرہا کیا جائے گا۔

جنگ بندی کےپہلےمرحلےمیں1904 فلسطینیوں کو رہا کیاجائے گا۔

اس سے قبل اسرائیل نےحماس کی قید سےرہائی پانےوالے33 اسرائیلیوں کی تصاویر بھی جاری کیں تھیں۔

بدھ کے روز قطری وزیر اعظم نے اسرائیل اور حماس کےدرمیان غزہ جنگ بندی معاہدہ طے پانے کا اعلان کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کےپہلےمرحلےکا آغاز 19 جنوری سے ہوگا۔

6ہفتوں کی جنگ بندی پرعملدرآمد3 مراحل میں کیاجائےگا، مرحلہ وار قیدیوں کا تبادلہ اور جنگ کےخاتمےپرمذاکرات ہوں گے۔

دوسرےمرحلےمیں اسرائیلی فورس کےقیدی حماس رہا کرےگی اورغزہ کےعوامی مقامات سےاسرائیلی فوج کا انخلا ہوگا۔تیسرےمرحلےمیں اسرائیلی فورسز کا غزہ سے مکمل انخلا اور غزہ کی تعمیر نو پر کام کیا جائےگا۔

Back to top button