ایرانی کارگو جہاز تنازع، چین کا گہری تشویش کا اظہار

 

 

چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایرانی کارگو جہاز کو قبضے میں لینے پر گہری تشویش کا اظہار کردیا۔

ترجمان چینی دفتر خارجہ نے کہا ایرانی کارگوجہازکو قبضے میں لینے پر تشویش ہے، موجودہ صورتحال ایک نازک موڑ تک پہنچ گئی ہے۔

چینی دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں چین تعمیری کردار ادا کرے گا،امید ہے فریقین ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنگ بندی کی پابندی کریں گے۔

علاوہ ازیں امریکی سینٹرل کمانڈ کےمطابق ایرانی پرچم بردارجہازکو شمالی بحیرہ عرب میں بندرعباس کی طرف جاتے روکا،عملےکی جانب سے ہدایات پرعمل نہ کرنے پر کارروائی کی گئی،جہاز کےانجن روم کو نشانہ بنایا،امریکی اہلکاروں نے جہاز پر سوار ہوکر اسے تحویل میں لے لیا۔

 

ایران اور امریکہ مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ کامیاب ہوگا یا نہیں؟

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی بحریہ نے ایران کے جہاز کو خلیج عمان میں روکا، وارننگ نہ سننے پر کارروائی کی اور کارگو جہاز کو قبضے میں لے لیا۔

Back to top button