پنجاب حکومت کا بنجر زمینوں کو آباد کرنے کے لیے شرمپ فارمنگ کا آغاز

 

 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بنجر زمینوں کو آباد کرنے کے لیے تاریخی منصوبے شرمپ فارمنگ کا آغاز کر دیا اور کہا ہے کہ تاریخی منصوبے سے برآمدات میں اضافہ ہو گا اور روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

وزیر اعلی مریم نواز نے منصوبے پر تیزی سے پیشرفت پر متعلقہ ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ عالمی معیار کی شرمپ فارمنگ پنجاب کو ایکوا کلچر کا اہم مرکز بنائے گی، جس سے نہ صرف بنجر زمینیں آباد ہوں گی بلکہ برآمدات میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔

سرگودھا شرمپ سٹیٹ میں پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں 126 میں سے 118 تالابوں کی کھدائی مکمل کر لی گئی ہے جبکہ ان میں سے 92 فیصد کے پشتے بھی تیار ہو چکے ہیں، 116 ٹیوب ویلز کی بورنگ مکمل ہونے کے ساتھ پانی کی فراہمی کا نظام بھی 92 فیصد تک مکمل ہو چکا ہے۔

365 ایکڑ اراضی کی صفائی اور سروے مکمل ہونے کے بعد 2020 میٹر طویل سڑک کے لیے زمین کو پختہ کیا جا چکا ہے، جبکہ ویئر ہاؤس کی تعمیر 90 فیصد مکمل ہے اور دیگر عمارتوں پر کام جاری ہے، یہ منصوبہ مجموعی طور پر 500 ایکڑ پر مشتمل ہے۔

 

بڑھتے ہوئے اندرونی اختلافات PTI کی کشتی کیسے ڈبو رہے ہیں؟

علاوہ ازیں دیگر علاقوں میں بھی شرمپ فارمنگ جاری ہے۔یہ پنجاب میں سرکاری سرپرستی میں جھینگوں کی افزائش کا پہلا جدید سائنسی منصوبہ ہے جس میں ماہرین نے پانی کے درجہ حرارت کو موزوں قرار دیا ہے۔ جھینگوں کو روزانہ 114 کلوگرام خوراک فراہم کی جا رہی ہے جبکہ سپلیمنٹس کے استعمال سے پیداوار اور معیار میں بہتری کی رپورٹس بھی حوصلہ افزا ہیں۔

 

Back to top button