عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں گر گئیں

عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک روز وقفے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں گر گئیں۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 4 ہزار 900 روپے سستا ہو کر 5 لاکھ 1 ہزار 162 روپے کی سطح پر آگیا ہے جبکہ 10 گرام سونا 4 ہزار 201 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 29 ہزار 665 پر پہنچ گیا ہے۔
علاوہ ازیں فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 145 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 8 ہزار 417 روپے ہو گئی ہے۔
ایران کی ریڈ لائنز کا احترام ضروری ہے: ابراہیم عزیزی
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں فی اونس سونا 49 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 788 ڈالر پر آگیا ہے۔
