شہریوں کیلئےخوشخبری،بجلی کی قیمت میں کمی کاامکان

شہریوں کیلئےخوشخبری،نیشنل الیکٹرک ریگیولیٹری اتھارٹی میں دسمبر کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت فی یونٹ کمی کی درخواست دائرکردی۔

سینٹرل پرچیزنگ پاورایجنسی کی جانب سےنیپرا میں دائردرخواست کےبعدایک ماہ  کیلئےبجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے3پیسےکمی کاامکان پیدا ہوگیا۔

نیپرا میں سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نےدرخواست دسمبرکےماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائرکی ہے،جس پرنیپرا میں30 جنوری کوسماعت ہوگی۔

دسمبر میں ڈسکوز کو7ارب51 کروڑ60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی اورفی یونٹ بجلی کی فیول لاگت9 روپے60 پیسےرہی جبکہ لاگت کاتخمینہ10روپے63 پیسے فی یونٹ تھا۔

مزید کہا گیا کہ ایک ماہ میں پانی سے22.80 فیصدبجلی کی پیداواررہی،دسمبر میں مقامی کوئلےسے10.06 فیصد بجلی،درآمدی کوئلےسے1.59 فیصد،فرنس آئل سے0.03 فیصد پیداوار رہی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ مقامی گیس سے12.31،ایل این جی سے20.70 فیصد نیو کلیئرذرائع سے26.48 فیصد بجلی کی پیداوار رہی ہے۔

Back to top button