مریم نوازنےپنجاب کو ترقی یافتہ صوبہ بنادیا،عظمی بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیالی پلاﺅ پکانے والے اور جادو ٹونے سے حکومت چلانے والوں کا وقت گزر چکا۔مریم نوازنےپنجاب کو ترقی یافتہ صوبہ بنادیا۔

عظمیٰ بخاری کا بیان میں کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کا عوامی خدمات کا ریکارڈ قائم کرنے کا پہلا سال مکمل ہوا، مریم نواز نے ایک سال میں وہ تاریخ ساز کام کیے جو پہلے کوئی حکومت نہیں کرسکی۔پنجاب کے عوام نے مریم نواز کو جو مینڈیٹ دیا اس کے بدلے میں مریم نواز پنجاب کو ترقی یافتہ بنا رہی ہیں۔ مریم نواز نے گُڈ گورننس، میرٹ اور شفافیت کو اپنا موٹو بنایا ہے۔فتنے، فساد اور انتشار کی سیاست کو دفن کردیا اب صرف کام ہوگا۔

وزیر اطلاعات نےکہا کہ باقی صوبوں کے ترجمان ہمت کریں اور اپنے وزرائے اعلیٰ کی کارکردگی قوم کے سامنے پیش کریں۔

Back to top button