مریم نواز کی سیلاب سے متاثرہ علاقےراجن پور آمد،فضائی معائنہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سیلاب سے متاثرہ علاقے راجن پور آمد ،علاقے کا فضائی معائنہ کیا،کیمپ میں متاثرین سے مسائل دریافت کئے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز پنجاب کے آخری ضلع راجن پور کے دور دراز علاقے حاجی پور  میں عوام کا دکھ بانٹنے پہنچیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا  فاضل پور کے سیلاب زدہ علاقے  کا تفصیلی جائزہ لیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نےراجن پور کے نواحی قصبہ حاجی پور تک سڑک کے اطراف سیلابی پانی کا مشاہدہ کیا۔

وزیراعلی مریم نواز نےتحصیل فاضل پور میں حاجی پور  گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کرکےحاجی پورمیں متاثرین سیلاب کے لئے قائم میڈیکل کیمپ کا معائنہ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے سیلاب  متاثرین کے لئے میڈیکل کیمپ، ادویات اور طبی عملے کی فراہمی کے امور کا بھی جائزہ لیا۔فلڈ ریلیف کیمپ میں متاثرین کے لیے قیام و طعام کے انتظامات کا معائنہ کیا۔

وزیراعلی مریم نواز شریف کی ریلیف کیمپ میں سیلاب متاثرہ خاندانوں سے ملاقات،متاثرین سے انتظامات اور میسر سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز  جاکر سیلاب متاثرہ لوگوں کے درمیان جاکر بیٹھ گئیں۔وزیر سیلاب متاثرہ لوگوں ساتھ گھل مل گئیں۔ بزرگ کی دعائیں لیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نےریلیف کیمپ میں موجود بیمارخاتون کے علاج کی ہدایت کی۔

وزیر اعلیٰ نے کیمپ میں موجود خواتین کو دلاسہ دیا اور بچوں کو تحائف پیش کئے۔وزیر اعلیٰ کی متاثرین کو مکمل بحالی تک تعاون اور ذاتی مانیٹرنگ کی یقین دہانی کرائی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے روڈز کی بحالی اور سیلاب سے بچاؤ کے لئے موثر پلان طلب کرلیا۔

مریم نواز نے راجن ضلع میں کاہا رود کوہی کے پانی کو محفوظ کرنے کے لئے ڈیم بنانے کی تجویز کا جائزہ لیا۔

 مریم نواز نے کہا کہ سیلاب سے جانی نقصان نہ ہونے پراللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں۔سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کی جائے،  کوتاہی برداشت نہیں۔سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے لئے خود نگرانی کررہی ہوں۔وبائی امراض اور بیماریوں سے بچانے کے لئے انتظامات یقینی بنائے جائیں۔اگلے سال راجن پور کی آبادیوں میں سیلاب نہیں ہونا چاہیئے ۔

 وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہرسال لوگوں کوبے گھر ہونے سے بچانے کے لئے موثر پلان تیار کیا جائے۔مسائل اور پریشانیوں کا ادراک ہے۔ حل کئے بغیر نہیں رکیں گے ۔

مریم نواز نے کمشنر کو فصلوں اور گھروں کے نقصانات کی تخمینہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔

وزیر آبپاشی کاظم پیرزادہ اور کمشنر کی طرف سے ریسکیو اور ریلیف اقدامات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

وزیراعیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کوہ سلیمان سے چھاچھڑ، کالا بگا کھوسڑا اور کاہا سلطان رودکوہیوں سے تحصیل جام پور کےعلاقے زیر آب آگئے۔ضلع راجن پور کے 54 مواضعات کا 6072 ایکٹر اراضی  متاثر ہوئی۔

بجلی ریلیف کو”بیوقوفی “کہنے پرمریم نوازکا مرادعلی شاہ کوجواب

سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب ، صوبائی وزرا خواجہ سلمان رفیق، شیر علی گورچانی،  ارکان اسمبلی ،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، سیکرٹریز، ڈی سی ، ڈی پی او اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

Back to top button