بجلی ریلیف کو”بیوقوفی “کہنے پرمریم نوازکا مرادعلی شاہ کوجواب

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بجلی ریلیف کو ”بیوقوفی“کہنے پر وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کو بھرپور جواب دیدیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کا وزیراعلی سندھ کی جانب سے بجلی قیمت میں ریلیف کو بے وقوفی کہنے پر سخت ردعمل سامنے آ گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ عوام کو بجلی کی قیمت میں ریلیف دینا بے وقوفی ہے تو کیا کرپشن کا پیسہ جیب میں ڈالنا نہیں؟کسی نے لفظ استعمال کیا یہ بے وقوفی ہے اس پر میں ہنس پڑی ۔

وزیراعلی مریم نواز نے پی پی پی کی سندھ حکومت کی کارگردگی پر سوال اٹھا دیا۔

مریم نواز نے کہا کہ کیا کرپشن کا پیسہ جیب میں ڈالنا، پروٹوکول، جہازوں، ہیلی کاپٹرز ، گاڑیوں کے قافلوں پر پیسے خرچ کرنا بے وقوفی نہیں ؟ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کو بے وقوفی قرار دیا گیا۔کیا عوام کو ریلیف دینا بے وقوفی ہے ؟اگر عوام کو 2 ماہ کا ریلیف بھی مل جائے تو میرے لیے اس سے زیادہ سعادت و خوشی کی بات نہیں ہوگی۔

مریم نواز کی سیلاب سے متاثرہ علاقےراجن پور آمد،فضائی معائنہ

  وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ  پنجاب میں بجلی کی قیمت میں 14 روپے فی یونٹ کمی کر کے دو ماہ کے لیے بلز میں ریلیف دیا ہے۔کم از کم دو ماہ تو عوام کے سکون سے گزریں گے مزید ریلیف بھی دیں گے۔اس ریلیف کے بعد ہم بہت بڑا شمسی توانائی کا منصوبہ لارہے ہیں۔ جو ہمیشہ کےلیے صارفین کو زیادہ بلز سے نجات دے گا۔

Back to top button