ملک میں جو ہو رہا ہے اس کی شروعات جنرل باجوہ نے کی : اعظم سواتی

رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کا کہنا ہےکہ ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کی شروعات جنرل باجوہ نےکی۔

اعظم سواتی نےکہا کہ ملک میں جو ہورہا ہے اس کی شروعات جنرل باجوہ نے کی۔ یہ کون لوگ ہیں جو ملک کے اندر فوج کےخلاف نفرت پیدا کررہے ہیں۔ عمران خان نےکہا تھاکہ فوج اور عوام کی عزت ایک دوسرےسے جڑی ہوئی ہے۔

اعظم سواتی نےکہا کہ جس ملک میں لوگ پارلیمنٹ سےاٹھائے جائیں،ان کاکوئی مستقبل نہیں ہوتا۔قومی مجرم نواز شریف اور دیگرکو ملک میں پناہ دی گئی ہے۔ خدارا اس ملک کو بچاؤ ،فوج کی عزت کو بحال کرو۔ چین سےدوستی پاکستان کےفائدے میں ہے۔پی ٹی آئی ملک کو جوڑنےکےلیے ہے۔

عدلیہ مخالف مہم : ایف آئی اے نے عمران ریاض سمیت 7 افراد کےخلاف مقدمہ درج کرلیا

رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کا کہناہے کہ وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کےخلاف رٹ دائر کررہا ہوں۔ میں افغانستان جا رہاہوں میرا پاسپورٹ بلاک کیاگیا ہے۔میں اپنے حق کےلیے بطور عام شہری درخواست دائرکررہا ہوں۔بنارسی ٹھگ اسحٰق ڈار کو معلوم بھی نہیں کہ میں اسے عدالت میں لارہا ہوں۔ملک سےباہر جانےپر کوئی پابندی نہیں میں ذاتی طور پر جارہا تھا۔

Back to top button