عدلیہ مخالف مہم : ایف آئی اے نے عمران ریاض سمیت 7 افراد کےخلاف مقدمہ درج کرلیا

ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف مہم چلانے پر یوٹیوبر عمران ریاض سمیت 7 افراد کےخلاف سائبر کرائم سرکل اسلام آباد میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے درج مقدمے میں عمران ریاض، اللہ نواز خان،مجاہد علی شاہ،سہیل احمد، صدیق انجم، عمر صادق،مصدق عباسی اور طارق سلیم سمیت 7 افراد کو نامزد کیا گیاہے۔

مقدمہ جی 14 اسلام آباد کےاحمد صادق خان کی مدعیت میں’وائلیشن آف پرائیویسی‘ کی دفعہ 20 پیکا ایکٹ،دھمکیاں دینےسمیت اعانت جرم کی دفعات کےتحت درج کیاگیا ہے۔

ذرائع کےمطابق مقدمےمیں اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کےمشیر مصدق عباسی کو بھی نامزد کیاگیا ہے جب کہ مذکورہ مقدمہ جج احمد صدیق کےقریبی عزیز و بھتیجے کی مدعیت میں درج کیاگیا ہے۔مدعی مقدمہ نےمؤقف اختیار کیاکہ ملزمان نے سوشل میڈیا پر میرےچچا جو حاضر جج ہیں ان سمیت عدلیہ جو ریاست کا دوسراستون ہے اس کےخلاف مہم چلاکر ریاستی ادارےاور جج کی ساکھ کو مجروح کیا گیا، ملزمان نےمجھ سمیت فیملی پرجھوٹے و بےبنیاد الزامات عائد کرکےہراساں کرنےاور بلیک میل کرنے کےلیے سوشل میڈیا پر مہم چلائی۔

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور خود عمران خان کی جگہ لینا چاہتے ہیں : خواجہ آصف

ایف آئی اے حکام کےمطابق انکوائری کےدوران رپورٹ ملنے اور الزام درست ہونےپر مقدمہ درج کیاگیا ہے۔ایف آئی اےسائبر کرائم میں مقدمہ درج ہونےکے بعد نامزد افراد کی گرفتاریوں کا امکان ظاہر کیاجارہا ہے جب کہ ذرائع کاکہنا ہےکہ ایسے مقدمےچند دیگر وی لاگرز و یوٹیوبرز کےخلاف بھی مقدمات درج کیےجائیں گے۔

Back to top button