آئن اسٹائن کا خط لاکھوں ڈالر میں نیلام

مشہور سائنس دان البرٹ آئن اسٹائن کاامریکی صدر فرینکلن ڈی روزویلٹ کو پہلا ایٹم بم بنانے کےلیے لکھا جانےوالا خط 39 لاکھ ڈالر(1 ارب 8 کروڑ 62 لاکھ پاکستانی روپے) میں نیلام کردیا گیا۔

نیلام ہونے والا یہ تاریخی خط آئن اسٹائن کا اصلی خط ہےجو ان کےشاگرد لیو سیلارڈ نےمحفوظ کرلیا تھا اور بعدازاں نادر اشیاء اکٹھا کرنےوالے افراد کےپاس موجود رہا۔1939 میں لکھےجانے والے دو صفحات پرمشتمل اس خط میں آئن اسٹائن نےامریکی صدر پر نیوکلیئر پروگرام قائم کرنےکے حوالے سےفوری اقدامات کےلیے زور دیتےہوئے خبردار کیا تھا کہ نازیوں کےپاس بھی ایٹم بم بنانےکی صلاحیت ہوسکتی ہے۔

40سال پرانا محفوظ شدہ سکہ نیلامی کیلئے پیش کردیاگیا

خط میں کہا گیاکہ یہ چیز قابل تصور ہےکہ نئی قسم کےانتہائی طاقتور بم بنائے جاسکتے ہیں۔

آئن اسٹائن کا نام اس خط میں ایک بار آیاہے جب کہ یہ خط درحقیقت سائنس دان لیو سیلارڈ نےلکھا تھا۔ان کاخیال تھاکہ اگر خط پر آئن اسٹائن دستخط کردیں تو مراسلہ صدر کی توجہ حاصل کرنےمیں کامیاب ہوجائے گا۔

Back to top button