پی ٹی آئی کے گرفتار اراکین کو قومی اسمبلی پہنچا دیا گیا

قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کےلیے پی ٹی آئی کے گرفتار اراکین اسمبلی کو پارلیمنٹ ہاؤس پہنچا دیاگیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری اراکین اسمبلی کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچی، پی ٹی آئی کےگرفتار 10 ارکان کو قائم مقام سارجنٹ ایٹ آرمز کےحوالے کیاگیا۔پی ٹی آئی کے 10 اراکین میں شیخ وقاص اکرم ، زین قریشی،ملک عامر ڈوگر،ملک اویس، احمد چٹھہ،زبیر خان،احد علی شاہ،نسیم علی شاہ،شیر افضل مروت اور یوسف خان شامل ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کے ملٹری ٹرائل سے متعلق وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا

یاد رہےکہ گرفتار 10 ارکان جسمانی ریمانڈپر پولیس کی تحویل میں ہیں اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاؤس سےگرفتار اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کیےتھے۔

Back to top button