مریم نواز کا ون ڈش کی خلاف ورزی  کے واقعات پر شدید برہمی کا اظہار

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےون ڈش کی خلاف ورزی کے بڑھتے واقعات پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

مریم نواز نے صوبے بھر میں ڈپٹی کمشنرز کو ون ڈش کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا۔ون ڈش پرپابندی کا اطلاق فارم ہاؤسز اور پرائیویٹ پراپرٹی میں شادی کی تقریبات پر بھی ہوگا۔انتظامیہ کو متعلقہ علاقوں میں ون ڈش کی پابندی کی کڑی مانیٹرنگ اورون ڈش کی خلاف ورزی پرجرمانے اور قواعد کے مطابق کارروائی کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا کہنا تھا کہ شادیوں میں ون ڈش کی خلاف ورزی سے استطاعت نہ رکھنے والے والدین پرمالی بوجھ پڑتا ہے۔شادی کی تقریبات میں ایک سے زیادہ ڈش کے منفی سماجی اثرات سامنے آتے ہیں۔انتظامیہ متعلقہ علاقوں میں ون ڈش پرپابندی ہرصورت یقینی بنائے۔ون ڈش کی خلاف ورزی سامنے آنے پر متعلقہ ڈپٹی کمشنر ذمہ دار سمجھا جائے گا۔

Back to top button