کراچی ایئرپورٹ خود کش حملے کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

کراچی ایئرپورٹ سگنل پر چینی انجینئرز پر خود کش حملے کےماسٹر مائنڈ کو بلوچستان کے علاقے وندر سے گرفتار کر لیا گیا۔

بلوچستان میں پولیس اور حساس اداروں نے خفیہ معلومات پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا جس کےنتیجے میں ضلع لسبیلہ سے 2 خود کش حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا گیا، حملہ آور کراچی میں سکیورٹی فورسز اور غیر ملکیوں کا نشانہ بنانا چاہتےتھے۔

بلوچستان کے دیگر مقامات سے4 دہشت گردوں کو بھی گرفتار کیاگیاہے۔

کراچی ایئرپورٹ سگنل پر خود کش حملے کا ماسٹر مائنڈ بلوچستان کے علاقے وندر سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

واضح رہےکہ 6 اکتوبر کی رات کراچی ایئرپورٹ کےقریب خودکش بم دھماکے میں 2 چینی باشندوں سمیت 3 افراد جان بحق جب کہ پولیس اور رینجرز اہلکاروں سمیت 12 سے زائد افراد زخمی ہوئےتھے اور ایک درجن سےزائد گاڑیوں کو نقصان پہنچا تھا۔

دھماکا اس قدر شدید تھاکہ اس کی گونج ڈسٹرکٹ سینٹرل سمیت شہر کےدور دراز علاقوں میں بھی سنی گئی تھی،ابتدائی طور پر دھماکے کی وجہ آئل ٹینکر پھٹنےکو قرار دیاگیا تھا تاہم تحقیقات کےبعد اسے خودکش دھماکا قرار دیاگیا تھا۔

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن حملہ : بلوچستان حکومت کا 3 روزہ سوگ منانے کا اعلان

خودکش دھماکے کی ذمےداری کالعدم دہشت گرد تنظیم بی ایل اے نے قبول کی تھی،واقعے کا مقدمہ تھانہ ایئرپورٹ کے ایس ایچ او کی مدعیت میں سی ٹی ڈی میں درج کیا گیاتھا،

جس میں قتل،اقدام قتل، خودکش حملے،دھماکا خیز مواد،دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

Back to top button