آئی سی سی نے ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائیر کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائیرکیلئےمیچ آفیشلز کااعلان کردیا۔
آئی سی سی کےاعلان کےتحت ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائیرپاکستان میں کھیلا جائے گا جب کہ ایونٹ 9 سے 19 اپریل تک لاہور کے 2 وینیوز پر منعقد ہو گا۔
دوسرا ون ڈے : نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 84 رنز سے شکست دےکر سیریز جیت لی
ویمنز ورلڈکپ میچز آفیشلز کے پینل میں 10 امپائرز اور 3 ریفریز شامل ہوں گےجس میں پاکستان کے فیصل خان آفریدی اور سلیمہ امتیازامپائرنگ پینل میں شامل ہیں، سلیمہ امتیاز گزشتہ برس آئی سی سی پینل آف امپائرز میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون بنی تھیں۔
واضح رہے کہ علی نقوی ،شاندرے فرٹز اورٹروڈی اینڈرسن بطورمیچ ریفریز پینل کاحصہ ہیں۔
