مدارس بل پر مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ دھوکا نہیں ہاتھ ہوا: ایمل ولی خان
عوامی نیشنل پارٹی کےمرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ مدارس بل پر مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ دھوکا نہیں ہاتھ ہوگیا، بہت زیادتی کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اوربانی پی ٹی آئی میں کوئی فرق نہیں، بانی پی ٹی آئی بھی وعدے کرکے دھوکا کرتے تھے۔
انہوں نےکہا کہ اب حکومت پر یقین کون کرے گا۔
مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہ بلانے پر پی پی اور ن لیگ آمنےسامنے
ایمل ولی خان سےسوال کیا گیا کہ کیا مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ صدر زرداری نےدھوکا کیا؟
اس پر ایمل ولی خان نےکہا کہ دھوکا تو سسٹم کر رہا ہے، زرداری صاحب توکرسی پر بیٹھے ہیں، اس نے زرداری صاحب کو استعمال کیا۔
ایمل ولی خان کاخصوصی انٹرویو ہفتے کو جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں نشرکیا گیا تھا۔