مولانا فضل الرحمان کی15اکتوبر کا احتجاج مؤخرکرنےکی اپیل
جےیو آئی کےامیرمولانافضل الرحمان کاپی ٹی آئی سےرابطہ،15اکتوبرکااحتجاج ملتوی کرنےکی اپیل کردی۔
پی ٹی آئی کےرہنمااورسابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نےکہا کہ جمعیت علمائے اسلام کےسربراہ مولانا فضل الرحمان نےشنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او)کےسربراہی اجلاس کے پیش نظر15اکتوبرکوپارٹی کااحتجاج مؤخرکرنےکی اپیل کی ہے۔
اسد قیصر کا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ
پی ٹی آئی رکن اسمبلی اسد قیصر نےکہا کہ مولانافضل الرحمان سےٹیلی فونک رابطہ ہوااور ان سےاسلام آباد میں احتجاج ملتوی کرنےاورآئینی ترامیم کے حوالے سےمشاورت کی۔
اسد قیصرنےکہا کہ مولانا صاحب نےشنگھائی کانفرنس کےتناظر میں15اکتوبرکا احتجاج مؤخرکرنےکی اپیل کی ہےاورانہوں نےعمران خان کو طبی سہولیات فراہم کرنےاوران کےذاتی معالج کورسائی دینےکامطالبہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی نےعمران خان سےملاقات کیلئےوزارت داخلہ کو درخواست دیدی
اسد قیصرکا کہنا تھا کہ مولانا صاحب سےآئینی مسودےپربھی تفصیلی گفتگو ہوئی اور اس دوران انہوں نے جمیعت علمائے اسلام کا تیارکردہ آئینی مسودہ پیش کیا، جس میں اکثر نکات پر دونوں سیاسی جماعتوں میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔
پی ٹی آئی ،جے یو آئی کااجلاس 17اکتوبر کوہوگا
سابق سپیکر کا کہنا تھا کہ مزید غورو فکر کےلیے17 اکتوبر کودونوں جماعتوں کا اجلاس منعقد ہوگا اوراپوزیشن جماعتوں کےمشترکہ مسودے کوحتمی شکل دی جائے گی، میں نےمولانا فضل الرحمان صاحب کویقین دلایا ہےکہ ان کی تجاویز پارٹی کےسامنے پیش کروں گا اور مشاورت کےبعد انہیں پارٹی فیصلےسےآگاہ کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی نے عمران خان سے ملاقات کیلئے درخواست دیدی
واضح رہےکہ تحریک انصاف کی جانب سےبانی پی ٹی آئی عمران خان سےاڈیالہ جیل میں ملاقات کی درخواست وزارتِ داخلہ کوموصول ہوگئی۔
پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹرگوہرنےوزارتِ داخلہ کودرخواست لکھی ہےجس میں کہا گیا ہےکہ آخری دفعہ ہمارے وکیلوں کی بانی پی ٹی آئی سےاڈیالہ میں ملاقات3 اکتوبرکوہوئی۔
درخواست کےمتن کےمطابق بانی پی ٹی آئی سےفوری ملاقات کرنےکی اجازت دی جائے اورمیری وصاحبزادہ حامد رضا کی ملاقات کرائی جائے۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی نےشنگھائی تعاون تنظیم کےسربراہی اجلاس کےموقع پر15 اکتوبرکوڈی چوک میں احتجاج کااعلان کر رکھا ہے۔تحریک انصاف نےشرط لگا رکھی ہےکہ بانی پی ٹی آئی سےملاقات کرادو،15اکتوبرکو ڈی چوک پراحتجاج ملتوی کردیں گےتاہم حکمران جماعت ن لیگ نےپی ٹی آئی کا مطالبہ مسترد کردیا۔
اُدھرشنگھائی کانفرنس کےموقع پرڈی چوک میں احتجاج پرتحریک انصاف کے اندر سےبھی آوازیں اٹھ گئیں۔