ماوراحسین کی بھارتی فلم”صنم تیری قسم“دوبارہ ریلیز

اداکارہ ماورا حسین کی 2016 میں ریلیز ہونے والی رومانٹک بھارتی فلم "صنم تیری قسم” نے دوبارہ ریلیز پر شاندار کم بیک کیا ہے۔
پہلی بار ریلیز میں اس فلم نے باکس آفس پر محدود کامیابی حاصل کی تھی اور تقریباً 8.03 کروڑ بھارتی روپے کی نیٹ کلیکشن کے ساتھ اسے فلاپ قرار دیا گیا تھا۔تاہم فلم کے 7 فروری 2025 کو دوبارہ ریلیز ہونے پر شائقین کی جانب سے حیران کن ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔
بھارتی فلم نے پہلے ہی دن 5.14 کروڑ بھارتی روپےکاشاندار بزنس کیا اور اگلے ہی دن اپنی اصل ریلیز کی مکمل کمائی کو پیچھےچھوڑتےہوئے تقریباً 9 کروڑ بھارتی روپے کا نیٹ کلیکشن حاصل کر لیا۔
رادھیکا راؤ اور ونے سپرو کی ہدایتکاری میں2016 میں بننے والی فلم میں ہرش وردھن رانے اور ماورا حسین نے اداکاری کی ہے۔
ری-ریلیز پر شائقین کی بھرپور توجہ اور مثبت ردعمل کےباعث فلم کو غیر متوقع کامیابی حاصل ہوئی جو اس کی اصل ریلیز کےمقابلے میں ایک بڑی تبدیلی ثابت ہوئی ہے۔
پاکستانی اداکارہ ماورا حسین گزشتہ جمعرات کو ساتھی اداکار امیر گیلانی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی ہیں۔دونوں مقبول پاکستانی ڈراموں ’ثبات‘ اور ’نیم‘ میں ایک ساتھ کام بھی کر چکے ہیں، کافی عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ دیکھے جا رہے تھے۔
