9 مئی مقدمات: لاہور ہائیکورٹ سے عمران خان کی ضمانتیں مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری

لاہور ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی 9 مئی کے پرتشدد واقعات سے متعلق آٹھ مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

جسٹس شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سات صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا، جس میں قرار دیا گیا ہے کہ تمام مقدمات ضابطہ فوجداری کی دفعہ 497 کے تحت آتے ہیں اور ان میں مزید تفتیش کی ضرورت ہے۔

تحریری فیصلے کے مطابق ٹرائل کورٹ کی جانب سے پولی گراف (جھوٹ پکڑنے والا ٹیسٹ)، فوٹوگرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کی اجازت دی گئی، تاہم ظاہر ہوتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے تفتیشی عمل میں مکمل تعاون نہیں کیا۔

اے این پی کا خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف کسی بھی سازش میں شریک ہونے سے انکار

 

عدالت نے مشاہدہ کیا کہ موجودہ شواہد اور تحقیقات کی نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے، تمام مقدمات میں مزید چھان بین درکار ہے، لہٰذا عمران خان کی ضمانت کی تمام درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں۔

Back to top button