اے این پی کا خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف کسی بھی سازش میں شریک ہونے سے انکار

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے خیبرپختونخوا حکومت کو گرانے کے کسی بھی عمل کا حصہ بننے سے صاف انکار کر دیا ہے۔

اے این پی کے مرکزی ترجمان انجینئر احسان اللہ خان نے ایک بیان میں کہا کہ پارٹی خیبرپختونخوا حکومت کے خاتمے کے کسی منصوبے کا حصہ نہیں بنے گی اور نہ ہی کسی بھی قسم کی ہارس ٹریڈنگ میں شامل ہوگی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بعض سیاسی جماعتیں خیبرپختونخوا میں اپوزیشن کی مشترکہ حکومت لانے کی خواہاں ہیں، لیکن اے این پی ایک جمہوری جماعت ہے اور غیر جمہوری اقدامات اس کی روایت کا حصہ نہیں ہیں۔

گورنر خیبرپختونخوا کو ہماری حکومت گرانے کا کوئی اختیار نہیں : وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور

 

انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات ضرور ہوئی تھی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، تاہم خیبرپختونخوا حکومت گرانے سے متعلق کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔

Back to top button