9 مئی تھانہ شادمان نذر آتش کیس : شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد پر فرد جرم عائد

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی سے متعلق تھانہ شادمان جلانے کے مقدمے میں رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد اور دیگر ملزموں پر فرد جرم عائد کرتےہوئے پراسکیوشن کے گواہوں کو 19 دسمبر کو طلب کرلیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج نے تھانہ شادمان جلانےکے مقدمے میں جیل ٹرائل کی سماعت کی،اس موقع پر تمام ملزمان کو جیل میں قائم کمرہ عدالت میں پیش کیاگیا۔

دوران سماعت رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی،یاسمین راشد،میاں محمود الرشید،اعجاز چوہدری،عمر سرفراز چیمہ اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔

سخت مؤقف والوں کو سمجھائیں گے، ایاز صادق اور اسد قیصر کی ملاقات کی اندرونی کہانی

خصوصی عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کیےجانے کےبعد تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا جس پر عدالت نے 19 دسمبر کو پراسکیوشن کے گواہوں کو طلب کر لیا۔

اس کے علاوہ عدالت نے عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات میں کارروائی 23 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

Back to top button