9 مئی کے ملزمان کو سزائیں بہت پہلے ہوجانی چاہئیں تھیں : طلال چوہدری

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے ملزمان کو سزائیں شواہد کی بنیاد پر ہوئیں اور یہ سزائیں بہت پہلے ہوجانی چاہئیں تھیں۔

وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ شور مچایا جارہا ہے کہ 9 مئی کے ملزمان کو سزائیں سیاسی بنیادوں پر دی گئیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سزائیں شواہد کی بنیاد پر ہوئیں اور یہ سزائیں بہت پہلے ہوجانی چاہئیں تھیں۔

سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ 9 مئی کی منصوبہ بندی کا آغاز عمران خان کے گھر سے ہوا۔

9 مئی مقدمات: شاہ محمود قریشی کسی غیرقانونی احتجاج میں شامل نہیں، تفصیلی فیصلہ جاری3

یاد رہے کہ وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے بھی 9 مئی کے واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کرتےہوئے کہا تھاکہ نو مئی کی ناکام بغاوت کے مقدمات کے فیصلےدو سال بعد آنا شروع ہوگئے،نو مئی کرنےوالے اور کروانے والے پاکستان کے اصل دشمن ہیں،نو مئی کا ماسٹر مائنڈ اور اس کا کوچ احتساب سے بچ نہیں سکتے۔

Back to top button