جسٹس مظاہر نقوی کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کل ہوگا
جسٹس مظاہر اکبر نقوی کو دوسرا شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کل ہوگا، سپریم جوڈیشل کونسل نے اجلاس کی کارروائی کل تک ملتوی کر دی، اجلاس کل تین بجے سپریم کورٹ میں ہوگا۔
سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس آج چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں ہوا۔جسٹس مظاہر اکبر نقوی کو شو کاز نوٹس جاری ہوگا یا نہیں؟ فیصلہ کل کیا جائے گا۔آج جسٹس مظاہر اکبر نقوی بھی سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں شریک تھے۔
اجلاس میں پاکستان بار کونسل اور دیگر شکایت کنندگان کو بھی بلایا گیا تھا۔