ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئےاقدامات ضروری ہیں،وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف کا گلگت بلتستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کادورہ ،گورنر نے نقصان پربریفنگ دی

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان سے ملاقات کے گلگت بلتستان میں سیلاب سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا جی بی میں سیلاب اور کلاؤڈ برسٹ سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے آیا ہوں۔

شہبازشریف کا کہنا تھا سیلابی صورتحال کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان پر بہت افسوس ہے اور اس حوالے سے گلگت بلتستان حکومت کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔ عالمی سطح پر کاربن اخراج میں ہمارا حصہ انہتائی کم ہے لیکن اس کے باوجود پاکستان کا شمار ماحولیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہونے والے ممالک میں ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2022 میں بھی سیلاب نے پاکستان میں تباہی مچائی، ہم ہر سال موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہو رہے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں، وزارتِ ماحولیاتی تبدیلی سیلاب اور دیگر آفات سے متاثرہ علاقوں کے لیے عالمی فنڈز لائے، وزارتِ ماحولیاتی تبدیلی کو واضح ہدایات جاری کی ہیں، وزارت کے نمائندوں کی کئی عالمی کانفرنسوں میں شرکت کے باوجود فنڈز نہیں آرہے۔

قبل ازیں گلگت پہنچنے پر وزیر اعلیٰ گلبر خان اور گورنر جی بی سید مہدی شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔

Back to top button