میرا کے اپنے ہی ملازم نے انہیں کروڑوں کا چونا کیسے لگایا؟

معروف پاکستانی اداکارہ میرا نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے گھر میں کروڑوں روپے کی چوری ہو گئی جس میں ان کا اپنا ہی ملازم ملوث نکلا ہے، اداکارہ نے واردات کے حوالے سے ڈیفنس اے میں مقدمہ درج کروا دیا ہے۔اداکارہ میرا نے موقف اپنایا کہ ملزم 80 لاکھ روپے مالیت کے 2 ہیرے کے ہار اور 20 لاکھ روپے مالیت کی گھڑی چوری کر کے فرار ہوگیا، ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق 21 دسمبر کو اداکارہ میرا نے لاہور کے علاقے تھانہ ڈیفنس اے میں اپنے ہی ملازم کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کروا دیا۔اداکارہ نے ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا کہ وہ شاپنگ کے لئے مارکیٹ گئی ہوئی تھیں، رات گئے 12 بجکر 30 منٹ پر واپس گھر پہنچیں تو معلوم ہوا کہ قاسم نامی ڈرائیور 80 لاکھ روپے مالیت کے 2 ہیرے کے ہار اور 20 لاکھ روپے مالیت کی گھڑی چوری کر کے فرار ہو گیا ہے۔میرا کا کہنا تھا کہ جب گھر پہنچی تو جیولری کا سیٹ اور قیمتی گھڑی غائب تھی، جب گھر پر موجود گھریلو ملازمین سے پوچھا تو انہیں معلوم ہوا کہ ان میں سے ایک قاسم نامی شخص وہاں موجود نہیں تھا اور ان کا فون بھی بند تھا۔‘اداکارہ نے شبہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ ’مجھے شبہ ہے کہ گھر کا قیمتی سامان قسم نامی ملازم نے ہی چوری کیا ہے‘ جیولری سیٹ کی قیمت 80 لاکھ اور گھڑی کی قیمت 20 لاکھ ہے، فلم اداکار نے پولیس سے درخواست کی کہ نامزد ملزم کو گرفتار کر کے سامان برآمد کیا جائے، پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ملزم کی تلاش میں چھاپے مار رہے ہیں۔لاہور میں پیدا ہونے والی پاکستانی اداکارہ اور ماڈل نوعمری سے ہی شوبز انڈسٹری سے منسلک ہیں، 1990 کی دہائی میں انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز فلم ’انتہا‘ کے ساتھ کیا، نہ صرف پاکستانی فلم انڈسٹری بلکہ

اداکارہ ماہرہ خان کو خود پر افسوس کیوں ہے؟

بھارت کی بالی ووڈ انڈسٹری کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔

Back to top button