اداکارہ ماہرہ خان کو خود پر افسوس کیوں ہے؟

معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی سالگرہ پر اس بات پر اظہار افسوس کیا کہ وہ بچپن میں خود کو سنبھال نہیں پائیں، اپنا خیال نہیں رکھ سکیں، 21 دسمبر کو اپنی سالگرہ منانے کے دوران اداکارہ نے اسی مناسبت سے انسٹاگرام پر اپنے بچپن کی تصویر بھی شیئر کی، جس پر صارفین نے دلچسپ کمنٹس کیے۔اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی بچپن کی تصویر کے پیچھے وہ خود بھی دکھائی دیتی ہیں، اداکارہ نے بچپن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے طویل کیپشن لکھا، جس میں انہوں نے بچپن میں اپنا خیال نہ رکھنے پر اظہار افسوس بھی کیا۔ماہرہ خان نے کیپشن میں اپنی تصویر کی چھوٹی بچی سے مخاطب ہوتے ہوئے اسے بہادر اور خوبصورت قرار دیا اور وعدہ بھی کیا کہ اب وہ اس کا خیال رکھنے کے لیے ہمیشہ یہاں موجود رہیں گی، اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ وہ چھوٹی ماہرہ خان کی خوبصورتی، بہادری، مسکراہٹ اور کوششوں کی وجہ سے ہی ایک مقام پر ہیں۔انہوں نے کیپشن میں اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ اب وہ اپنا خیال رکھیں گی، ہر مشکل وقت میں اپنا ساتھ دیں گی اور آبدیدہ ہونے کی صورت میں وہ اپنے آنسوں خود ہی صاف کریں گی، اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی بچپن کی تصویر کو صارفین اور مداحوں نے سراہتے ہوئے انہیں آج بھی اتنا ہی خوبصورت قرار دیا جتنی وہ بچپن کی تصویر میں پیاری نظر آتی ہیں۔بعض صارفین نے یہ نشاندہی بھی کی کہ ماہرہ خان کی ناک آج بھی ویسی ہی موٹی ہے، جیسے بچپن میں ان کی ہوتی تھی اور انہوں نے سپر سٹار اداکارہ بننے کے باوجود اس کی سرجری نہیں کروائی۔

ملک کا آئین توڑنے والا کیسے معصوم ہو سکتاہے

Back to top button