انتقال کے 6 برس بعد عرفان خان کی فلم ریلیز

مرحوم بھارتی اداکار عرفان خان کی چھٹی برسی کے موقع پر ان کی اور اداکارہ ودیا بالن کی ایک پرانی اور غیر ریلیز شدہ فلم یوٹیوب پر جاری کر دی گئی ہے۔ یہ فلم تقریباً 25 سال سے منظرِ عام سے غائب تھی اور اب پہلی بار ناظرین کے لیے پیش کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ فلم 2000 کے آس پاس بغیر کسی بڑے بجٹ کے بنائی گئی تھی اور اس کی ہدایت کاری و تحریر سارتھک داس گپتا نے کی تھی جبکہ اس کی پروڈکشن نیینا اور سارتھک داس گپتا نے مشترکہ طور پر انجام دی۔ فلم میں عرفان خان اور ودیا بالن اپنے کیریئر کے ابتدائی دور میں نظر آتے ہیں جو اسے بھارتی سنیما کی ایک نایاب تاریخی دستاویز بناتی ہے۔
یہ فلم نہ صرف عرفان خان اور ودیا بالن کا واحد مشترکہ اسکرین پروجیکٹ ہے بلکہ ودیا بالن کے ابتدائی ترین کام میں بھی شمار کی جاتی ہے جس سے ان کے فنی سفر کی ابتدائی جھلک سامنے آتی ہے۔
