دل کرتا ہے ہوا میں اڑ کرپاکستان پہنچ جاؤں،اداکارہ شبنم

فلم انڈسٹری پر راج کرنے والی سدا بہار اداکارہ شبنم نے کہا ہےکہ انہیں پاکستان سے بہت پیار ملا۔دل کرتا ہےہوا میں اڑ کرپہنچ جاؤں۔
پاکستان کی فلم انڈسٹری پر دہائیوں راج کرنے والی اداکارہ شبنم نے گزشتہ روز اپنی 80 ویں سالگرہ منائی اور نے بتایا کہ جنم دن کی مبارکباد کے پیغامات دنیا بھر سے موصول ہوئے۔
اس موقع پر ڈھاکا سے گفتگو کرتے ہوئے شبنم نےبتایا کہ مجھے پاکستان سے بے انتہا پیار ملا، اس سے زیادہ اور پیار کیا ملتا کہ مداح نے اپنی بچیوں کے نام میرے نام پر رکھ دیے۔
شبنم نے کہا کہ میں نے اپنے دور کے سب مقبول ہیروز کے ساتھ بطور ہیروئن کام کیا اورسب سے زیادہ ندیم کے ساتھ فلمیں کیں۔
خیال رہے کہ فلم اسٹار شبنم کی 160 فلموں میں 152 اردو، 14 بنگالی اور 4 پنجابی فلمیں شامل ہیں۔
