پاکستانی دستاویزی فلم ’ہینگنگ بائی اے وائر‘ آسکرز  کی دوڑ میں شامل

پاکستان کی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی نے فلم ساز محمد علی نقوی کی دستاویزی فلم ’ہینگنگ بائی اے وائر‘ کو آسکرز 2027 کے لیے ملک کی نمائندگی کرنے والی فلم کے طور پر منتخب کرلیا ہے۔

اس انتخاب کا اعلان پاکستان اکیڈمی سلیکشن کمیٹی کی ڈپٹی چیئرپرسن ثنا زہرا جعفری نے کینیڈا میں منعقدہ موزیک انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے دوران کیا، جہاں فلم کا پریمیئر بھی ہوا۔

کمیٹی کے مطابق ’ہینگنگ بائی اے وائر‘ اکیڈمی ایوارڈز کی بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کی کیٹیگری میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔ یہ پاکستان کی جانب سے اس کیٹیگری کے لیے کسی دستاویزی فلم کے انتخاب کا پہلا موقع ہے۔

فلم کی پاکستان میں ریلیز رواں سال متوقع ہے، تاہم نمائش کی حتمی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔

ہینگنگ بائی اے وائر‘ میں اگست 2023 میں خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام میں پیش آنے والے کیبل کار حادثے کو موضوع بنایا گیا ہے۔ اس حادثے میں 6 اسکول طلبہ سمیت 8 افراد دریائے جھانگری سے تقریباً 600 فٹ کی بلندی پر ایک کیبل کار میں پھنس گئے تھے۔

Back to top button