سوتے ہوئے ریچھ کوجگانےپرجرمانہ عائد

ناروے کے خطے سوالبارد کے پانیوں میں تیرنے والی کشتی کو فوگ ہارن بجانے پر 5 ہزار ڈالرز سے زائد (13 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) کا جرمانہ عائد کیا گیا کیونکہ اس کے شور کے باعث نیند میں گم قطبی ریچھ بیدار ہوگیا تھا۔
یہ خطہ قطب شمالی سے 620 میل کی دوری پر واقع ہے۔
اگست کے شروع میں یہ کشتی وہاں تیر رہی تھی اور ریچھ کی نیند متاثر کرنے اور اسے وہاں سے جانے پر مجبور کرنے پر یہ جرمانہ عائد کیا گیا۔
اس خطے کے گورنر Lars Fause نے کہا کہ کشتی میں سوار افراد نے وہاں خشکی پر ایک قطبی ریچھ کو سوتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کشتی پر موجود ایک فرد نے فوگ ہارن کو استعمال کیا جس کے باعث ریچھ جاگ کر دوسری جگہ چلا گیا۔
گورنر آفس نے اس ‘ناقابل برداشت’ جرم پر 5255 ڈالرز کا جرمانہ ادا کرنے کا حکم سنایا۔
ہارن بجانے والے فرد (اس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا) نے اسے ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔
