اداکارہ میشا شفیع کی فلم ’’موسٹیچ‘‘ نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

13 سالہ مسلمان لڑکے کے گرد گھومنے والی کہانی پر مبنی فلم ’’موسٹیچ‘‘ نے عالمی ایوارڈ سائوتھ بائے ساوتھ ویسٹ فیسٹیول میں اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑھتے ہوئے ایوارڈ حاصل کر لیا ہے، فلم کو نیریٹیو فیچر مقابلے کیٹیگری میں آڈیئنس ایوارڈ سے نوازہ گیا ہے۔
فلم کے ہدایتکار عمران جے خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایوارڈ شو میں اپنی ٹیم کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ فلم کی آخری سکریننگ کے دوران اس قدر ہاؤس فل تھا کہ انہیں اپنی سیٹ بھی چھوڑنی پڑ گئی۔
فلم کی کہانی ایک 13 سالہ مسلمان لڑکے کے گرد گھومتی ہے، جسے کیلیفورنیا میں اپنے سکول میں مونچھوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، فلم ’موسٹیچ‘ میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع اور پاکستانی نژاد امریکی کامیڈین اداکار حسن منہاج نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
فلم میں رضوان مانجی اور ان کی بیٹی ایان مانجی سمیت اتھروا ورما، الیشیا سلور اسٹون، بھارتی نژاد امریکی اداکار حسن منہاج اور گلوکارہ میشا شفیع نے مرکزی کرداروں کو کمال مہارت سے ادا کیا ہے۔فلم میں میشا شفیع مرکزی کردار یعنی ایک 13 سالہ پاکستانی لڑکے کی والدہ کا کردار ادا کرتی دکھائی دے رہی ہیں، جبکہ رضوان مانجی لڑکے کے والد کا کردار ادا کیا ہے جس پر ان کو کافی سراہا گیا ہے۔
فلم میں اتھروا ورما مرکزی کردار یعنی 13 سالہ پاکستانی لڑکے الیاس کا کردار ادا کیا ہے، جبکہ ایان مانجی ان کی کلاس فیلو لڑکی کے روپ میں دکھائی دے رہے ہیں۔فوری طور پر فلم میں حسن منہاج اور الیشیا سلوراسٹون کے کرداروں سے متعلق معلومات سامنے نہیں آ سکی ہیں، تاہم بتایا جا رہا ہے کہ ان کے کردار سب سے اہم ہیں۔
فلم کی کہانی 13 سالہ پاکستانی لڑکے اور ان کے پاکستانی والدین کے گرد گھومتی ہے اور فلم میں 1990 کے زمانے کی امریکی زندگی دکھائی گئی ہے، اور اس وقت کے مسلمانوں کے حالات بھی دکھائے گئے ہیں۔فلم کو 13 مارچ کو مقبول ترین آن لائن پلیٹ فارم آئی ایم ڈی بی پر ریلیز کیا گیا تھا جہاں فلم کو کافی مثبت ردعمل ملا، تاہم ممکنہ طور پر اسے آئندہ سال کے آخر تک کسی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کیا جائے گا لیکن اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔